ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘سنیما میں5.5کروڑ کی ایڈوانس بکنگ

مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘کی آخری قسط دیکھنے کےلیے کراچی کے سینماگھروں میں ایڈوانس بکنگ جاری ہے ۔

ڈرامے کی آخری 2 اقساط ملک کے بڑے سینما گھروں میں 25 جنوری کی شام 8 بجے تا 10 بجے تک دکھائی جائیں گی۔

ملک کے بڑے شہروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز گزشتہ ہفتے بدھ کے روز سے شروع ہوا تھا۔

باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق اتوار کو کاروبار کے اختتام پر 5.5 کروڑ تک کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے،جس کے مطابق تقریباً 10 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

ہفتہ 25 جنوری کے ساتھ ساتھ اتوار 26 جنوری کے ٹکٹس بھی 2 کروڑ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے۔

سب سے زیادہ ہ سینپیکس سینما میں ٹکٹوں کی فروخت ہوئی ،جبکہ فیصل آباد کے سنیپیکس سنیما کے تمام ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔

ڈرامے کی 2 اقساط کو سنے پیکس اور نیوپلیکس سینما میں بھی دکھایا جائے گا، سنیپیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے اور گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیارے افضل اور ہم سفر ڈرامہ بھی سینما گھروں میں دکھائے جاچکے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.