امریکا کیلئے بڑی پریشان کن صورتحال، ایک اور طیارہ تباہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کاؤنٹی ڈیشوٹس میں نجی طور پر طیارے اُڑانے والوں کے زیر استعمال ’سن ریور ایئرپورٹ ‘ پر ایک چھوٹے انجن والا مسافر بردار طیارہ زیر تربیت پائلٹ کی ناتجربے کاری کی نذر ہوگیا۔

ایک انجن والا طیارہ کیسنا 172 لینڈنگ کے دوران رن وے کے اطراف برف سے ڈھکی زمین پر گر کر تباہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں آگ نہیں لگی اور معجزانہ طور پر طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین اس وقت حیران رہ گئے جب طیارے کے اگلے حصے کے ملبے سے زیر تربیت پائلٹ اور مسافر باہر نکل کر اپنے قدموں پر چلتے ہوئے رن وے تک آئے، دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ’لیڈنگ ایج فلائٹ اکیڈمی‘ میں طیارہ اُڑانے کی تعلیم حاصل کر رہا ہے تاہم دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پہ در پہ چھوٹے طیاروں کے حادثے کے واقعات سے پریشان شہری انتظامیہ اور سول ایوی ایشن نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان حادثوں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور سدباب کے لیے تجاویز بھی پیش کرنے کی مجاز ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.