امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تباہی کے انتباہ کو مسترد کر دیا

برن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹرین ٹری منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے ماحولیاتی تباہی کے انتباہ کو مسترد کر دیا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں پچاسویں سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کا آغاز ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورم سے خطاب میں اپنی معاشی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو امریکی معیشت خراب تھی۔ امریکی ورکنگ کلاس کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے، اُن کے دور میں بے روزگاری میں ریکارڈ کمی آئی۔ تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس ریفارم متعارف کرائے جس سے امریکا سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جنگ پنگ کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تنازعے کے باوجود چین کیساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔

امریکی صدر نے بریگزت کے بعد برطانیہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.