پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اہم ملک کے طور پر دنیا کی توجہ کا محور ہے.عارف علوی 

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ملک کے طور پر دنیا کی توجہ کا محور ہے۔ اسلام آباد میں آ ل پاکستان چیمبرز کے صدور کےConclave 2020سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عالمی رہنما پاکستان کو  اس کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع اور انسانی وسائل کی بدولت ایک ابھرتی طاقت تصور کررہے ہیں۔ تاہم صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے مقامی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اپنی ہنر مند اورغیر ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کے بجائے روزگار کے مواقع فراہم کرکے ملک میں ہی ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے عوام کے تعاون سے تجارت اور حسابت جاریہ کے خسارے پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر شرح منافع میں کمی نہیں لائی جاسکتی. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب مہنگائی کی روک تھام کے لئے باقاعدگی سے اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق صدر نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ہمارے ایک  ہمسایہ ملک نے عالمی فورموں پر پاکستان کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ امریکہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی پیشرفت کو سراہا ہے۔صدر نے کہا کہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی سمیت تمام مسائل سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے ملک میں تجارت سے متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں کاروبار سے متعلق سرگرمیاں بڑھانے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار فروغ دینا ہوگا۔صدر نے کہا کہ پاکستان میں وسیع تر مواقع ہیں تاہم ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.