خطے کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انھیں خطے میں کشیدگی اور پاکستان کی طرف سے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انھیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور مسئلہ کے پرامن حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.