تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت نے تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، وزارتوں کا کردار پالیسی سازی تک محدود رکھا جائے گا۔دستاویز کے مطابق وزارت توانائی اب صرف تیل و گیس کے شعبے کی پالیسیاں تیار کرسکے گی، تمام ریگولیٹری اختیارات نئی اتھارٹی کے پاس ہوں گے، پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی 30 جون 2022 تک قائم کرلی جائے گی، 2021 تک گیس کے شعبے کے نقصانات میں نمایاں کمی لائی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس سیکٹر کی تنظیم نو کی منظوری دے چکی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.