حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے  شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ حکومت نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کا حصہ  بڑھانے پرتوجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے منصوبے متعارف کرا کر بجلی کی قیمت چار روپے35 پیسے فی یونٹ پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔

عمر ایوب نے ایوان کو مزید بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے قابل تجدید وسائل کو بروئے کار لانے کے بجائے مہنگے آر ایل این جی منصوبوں کو ترجیح دی ۔

نیپرا کا بجلی صارفین کو نئے سال کا پہلا تحفہواضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے ایڈجسٹمنٹس کے بہانے سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ  کیا جا رہا ہے۔

رواں ماہ نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین کو آئندہ مہنیوں میں 106ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔

فیصلے کے تحت  کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 4روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کا ایک یونٹ 12.81روپے تھا جو اب اضا فے کے بعد نیپرا کا نیا فی یونٹ ریٹ 17.69روپے کا ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی وجوہات بھی بتاتے ہوئے کہا  تھا کہ کے الیکڑک نے بجلی بنانے کےلئے 24ارب روپے کی قدرتی درآمدی مائع گیس استعمال کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.