کھاد کی کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کھاد کی کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران 62 لاکھ ٹن کھاد فروخت ہوئی۔نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے مطابق دسمبر2019 میں کھاد کی فروخت 13 لاکھ 35 ہزار ٹن رہی جو دسمبر 2018 کے مقابلے میں 82 فیصد زائد ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کے خدشات کو مد نظررکھتے ہوئے کسانوں نے دسمبر میں کھاد کی جم کر خریداری کی۔دوسری جانب دسمبر2019 میں ڈی اے پی کھاد کی کھپت 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار ٹن رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک لاکھ 89 ہزار ٹن تھی۔ دسمبر 2019 میں 55 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد درآمد بھی کی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.