میں حق حکمرانی عوام کے قدموں میں ڈال دوں گا، مصطفیٰ کمال

لاڑکانہ: (24 جنوری 2020) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ لاہور اور دوسرے بڑے شہروں کے بڑے بڑے محلوں سے حکمرانی نکال کر عوام کیلئے گلیوں اور محلوں تک لانا چاہتا ہوں۔

لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھائیوں اور بہنوں حکمرانوں سے روٹی، کپڑا اور مکان مت مانگو۔ حکمرانوں سے گلی محلے میں حق حکمرانی مانگو۔ میں حق حکمرانی عوام کے قدموں میں ڈال دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے قوانین بناؤں گا کہ تمہیں کسی سے کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تم خود اپنے تمام وسائل کے مالک اور حکمران ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.