خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

ترک خاتون اول نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔

ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

پاکستان آکرلگتا ہے اپنےگھرمیں ہی ہوں، ترک صدر

 امینہ اردوان نے  کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں،ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔

انہوں نےپرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ترک خاتون اول نے تھیلاسیمیا میں مبتلا بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں، اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتربھی موجود تھیں، چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر کا تحفہ بھی پیش کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.