کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان 

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.30روپے سے گھٹ کر 154.29روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے گھٹ کر 154.39روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع  ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.20روپے سے گھٹ کر154روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت168روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.30روپے سے گھٹ کر200روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی  ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.