کرونا وائرس کا شکار یحیی جعفری 6 فروری کو ایران گیا تھا

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس  کے 2 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے  ، جن میں سے ایک کا تعلق کراچی سے ہے  ، 22 سال کا نوجوان یحییٰ جعفری 6 فروری کو ایران گیا تھا، جہاں 12 فروری کو بخار کی لپیٹ میں آگیا ۔

کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا  ، ایران سے واپس آنے والے نوجوان میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی  ، وائرس سے متاثرہ 22 سال کے یحیٰ جعفری کو اہلخانہ سمیت نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔

نوجوان گلستان سوسائٹی اسکیم 33 کا رہائشی ہے اور 6 فروری کو ایران گیا تھا ، جہاں 12 فروری کو بخار ہوا  جس کے بعد 20 فروری کو غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا ۔

یحیی جعفری اس سے پہلے 10 جولائی 2014  کو بھی ایران گیا  جبکہ 29 جولائی 2015 سے 27 اگست تک بھی ایران جاچکا ہے ۔

کرونا وائرس سے متاثر شخص کے ساتھ سفر کرنیوالے دیگر 28 زائرین کا پتہ نہیں چل سکا ۔۔ جس کے باعث زائرین کی اسکریننگ بھی نہیں ہوسکی ، جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے زائرین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.