مودی حکومت میں دہلی ایک بار پھر اجڑ رہا ہے

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی نا اہلی ہے کہ وہ اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی شہریوں کا تحفظ یقینی نہیں بناسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے  بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 20کروڑ مسلمان مکمل طور پر غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں  ۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے آر ایس ایس کے غنڈوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے، مودی کی شدت پسند تنظیم آر ایس ایس مساجد،مدرسوں اور مسلمانوں کی املاک پر حملے کررہی ہے۔

  عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ130کروڑ کی آبادی والا بھارت چند شدت پسندوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہوکر رہ گیا ہے  جبکہ کرنوال،جعفر آباد،غازی آباد اور گوکل پوری میں مسلمان گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔

مودی حکومت مسلم دشمن پالیسی پر عمل پیراہے ، مشعال ملک

  عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ابھندن بھارتی فوج کےلئے عبرت کا نشان ہے اور 27فروری کا سرپرائز بھارت کی آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو 27فروری سے بڑا سرپرائز ملے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ۔پولیس کی جانب سے 106 افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.