ملک کے بیشترحصوں میں آج مطلع جزوی طورپرابرآلودرہےگا:محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہےگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بیشترحصوں میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم خیبرپختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ژوب،بارکھان، لورالائی،موسیٰ خیل،سبی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ،سرگودھا، میانوالی ، بھکر، اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، ڈی جی خان ،ملتان ، بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.