نجی اسکول مافیا کا والدین اور اساتذہ کو ریلیف دینے سے انکار

لاہور:(26 مارچ 2020)لاہور میں نجی اسکول مافیا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والدین کو پوری اسکول فیس بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ سنگین حالات میں بھی نجی اسکول مافیا پیسے بٹورنے سے باز نہ آیا اور کئی نجی اسکولز نے والدین کو پوری فیس بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

نجی اسکولز والدین کو واٹس ایپ نمبرز پر فیس جمع کرانے کی پیغامات بھیج رہے ہیں یہی نہیں تعطیلات کے باعث نجی اسکول مافیا اساتذہ پر نصف تنخواہ لینے یا مستعفی ہونے کے لئے بھی دباؤ ڈال رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.