انڈیا: آدمی قرنطینہ سے بھاگا اور خاتون کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا

انڈین ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں پولیس کے مطابق ایک ایسے شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جو اپنے گھر میں قرنطینہ کے دوران فرار ہوگیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو دانتوں سے کاٹ کر قتل کر دیا۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 35 سالہ شخص کچھ عرصہ پہلے سری لنکا سے آیا تھا اور اسے گھر پر قرنطینہ کیا گیا تھا، تاہم وہ گھر سے برہنہ حالت میں بھاگ نکلا اور ایک 80 سالہ خاتون کی گردن پر کاٹا جس سے انہیں گہرا زخم آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں'فاصلہ رکھیں': پولیس کی شہریوں پر کوڑوں کی برساتNode ID: 467806’اریسٹ کیجریوال‘ اور ’مودی میڈ ڈیزاسٹر‘ والوں میں مقابلہNode ID: 467971انڈین شہریوں کو سہولیات چاہئیں یا مہا بھارت اور رامائن؟Node ID: 468011پولیس کے مطابق ’ملزم مانی کندن کا دماغی توازن درست نہیں ہے کیونکہ اسے 2010 میں مینٹل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعے کو اس نے خود کو برہنہ کیا اور اپنے گھر کی چھت سے کود کر گلی میں آگیا جہاں اس نے گھر کے باہر بیٹھی ایک بوڑھی خاتون کو کاٹ ڈالا۔‘

ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’مانی کندن سری لنکا سے واپس آنے کے بعد کاروبار میں نقصان ہونے پر پریشان تھے اور ان کی دماغی حالت بگڑ چکی تھی۔‘

پولیس کے مطابق مانی کندن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انڈیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ایک ہزار کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈیا میں ہزاروں لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

حکومت نے ملک میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے اور تمام ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

انڈیا کی مختلف ریاستوں نے بھی اپنی سرحدیں سیل کر دی ہیں اور ٹرانسپورٹ کو بند کردیا یا بہت محدود کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

3