اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کپیٹلائیزیشن میں  48 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی اڑان تاحال جاری ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری ریکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس  فروری 2020  میں 12.4 فیصد سے کم ہوکر مارچ 2020 میں 10.2 فیصد پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 460 پوائنٹس کا اضافہ تو ہوا لیکن پھر پرافٹ ٹیکنگ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 273 پوائنٹس اضافہ رہ گیا اور انڈیکس 29 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس دوران شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائیزیشن 48 ارب روپے اضافے سے 5 ہزار 668 ارب روپے پر جاپہنچی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

12