محمد عرفان بھی کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں شریک

بورے والا ( وائس آف ایشیا ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر کے لئے آگاہی مہم میں شریک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے بورے والا میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے، موٹر سائیکل سوار افراد کے ہاتھوں کو سینی ٹائز سے صاف کروایا اور ماسک بھی پہنائے۔محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ہمیں بلا ضرورت گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے کیوں کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے ہم اس موذی وبا سے بچ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں 50 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننیوالے نوول کورونا وائرس نے پاکستان میں لوگوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے اور یہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2696 جبکہ 40 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے۔پاکستان میں پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد 29 فروری تک تو یہ تعداد 4 تک تھی لیکن اس کے بعد اس میں تیزی دیکھی گئی اور اب یہ 2600 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان 2600 سے زائد کیسز میں زیادہ تر کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

11