کورونا: دنیا بھر میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد اموات، 53 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 3 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں 21 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 97  ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار  کے قریب نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 185 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار دو سو سے تجاوز گئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں 28 ہزار 600 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 81 ہزار متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا مزید 351 جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 54 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار616 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

41