دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ  آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 530 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 26 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل امریکہ کے بعد 13 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 116 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 58 ہزار تین سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ  70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے مزید 93 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار  سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 417 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  11 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

51