پولیس ہیڈ کوارٹرز گلگت میں تقریب،نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعامات و تعریفی اسناد دی گئیں

گلگت : پولیس ہیڈ کوارٹرز گلگت میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات و تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان نے ڈی آئی جی افضل محمود بٹ کے ہمراہ کرائم برانچ ، سیشل برانچ اور ضلع گلگت کے ان اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں جنہوں نے اپنے ٹاسک میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

  اس موقع پرآئی جی پی نے کہا کہ جو اہلکار محنت ، خلوص اور لگن سے کام کرے گا اسے عزت و احترام سے نوزا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہی وہ حقیقی سپاہی ہیں جو محکمے ،خطے اور ملک کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اہلکار ڈیوٹی کے دوران کاہلی اور سستی کا مرتکب ہوگا سزا کا مستحق تو وہ ہوگا ہی لیکن فورس کے اندر ایسے اہلکار کے لیے کوئی جگہ نہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

10