شیر، شیرنی کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد کے چڑيا گھر میں ہلاک ہونے والے شیر اور شیرنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں دم گھٹنے سے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیر اور شیرنی کی لاہور منتقلی ميں وائلڈ لائف قوانین کی پامالی کی گئی۔ شیروں کو کھانا دیا اور نہ ویکسین جبکہ پھیپھڑوں اور معدے میں سوجن بھی ثابت ہوگئی۔

دوران سفر مناسب جگہ نہ ملنے سے شیر کا دم گھٹ گیا جبکہ بچانے کے لیے تھراپی کی گئی لیکن شیر جانبر نہ ہوسکا۔

پاکستان وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وائس چيئرمين صفوان شہاب نے بھی کچھ دن پہلے اپنے شبہات کا اظہار کيا تھا۔ انوں نے کہا تھا کہ شیروں کی منتقلی میں عالمی قوانین پر عمل نہیں کیا گيا۔

وائس چیئرمین کہتے ہیں کہ شیروں کی موت دھوئيں سے دم گھٹنے سے ہوئی کیونکہ طاقتور شیر کے اندرونی اعضاء کمزور ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ منتقلی کے دوران پوری ٹیم کی موجودگی ضروری ہے اور اس کے لیے ڈاکٹر، شوٹر، دوائی بنانے والے سميت 5 افراد ہونے چاہیئے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر منتقلی کیلئے جولائی 22 کو ببر شیر کے جوڑے کو سکون آور دوا دے کر بیہوش کرنے کے بجائے پنجرے میں آگ لگا کر دھواں پیدا کیا گیا تھا جو شیروں کا دم گھٹنے کا باعث بنا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46