اہلیہ نےجہازمیں بیٹھےسنجےدت کی تازہ تصاویرشیئرکردیں

فائل فوٹو

پھیپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ نے اپنے ساتھ ان کی نئی تصاویرشیئرکی ہیں۔

مانیتا دت نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں سنجےکے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں پرواز میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں دبئی گئے ہیں۔

منیتا کی جانے سے شیئرکی جانے والی تصویر میں نیلے رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس سنجے دت دو انگلیوں کی مدد سے وکٹری کا نشان بنائے ہوئے ہیں، جبکہ مانیتا بھی خاصی فریش نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے اس تصویرکے کیپشن میں لکھا ” زندگی کی جانب سفر”۔

ایک اور تصویر میں کافی کا مگ دیکھاجاسکتا ہے جس پر سنجے دت کی شبیہ دیکھی جاسکتی ہے۔

ٹائمزآف انڈیا کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سنجے اپنے بچوں شاہران اور اقراء سے ملنے کیلئے چارٹرڈ طیارے سے دبئی گئے ہیں اور امکان ہے کہ ایک ہفتہ بعد واپس بھارت آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سنجے دت کی حالت بہتر ہے اور وہ دبئی میں موجود اپنے جڑواں بچوں کو دیکھنا چاہتے تھے، تاہم یہ اطلاعات بھی سرگرم ہیں کہ سنجے دبئی کے بجائے علاج کی غرض سے امریکا گئے ہیں۔

ممبئی کے اسپتال میں سنجے دت کی پہلی کیمو تھراپی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سنجے دت 8 اگست کو سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی لیلاوتی اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں کرونا ٹیسٹ منفی آنے پرانہیں 10 اگست کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔اس کے ایک روز بعد 11 اگست کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کیلئے فلم انڈسٹری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکر مند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔اسی روز بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر تیسرے اسٹیج پر ہے اور وہ علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے علاج کیلئے طبی بنیادوں پر 5 سال کیلئے امریکا کا ویزا حاصل کیا تاہم بعدازاں انہوں نےممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں علاج شروع کروالیا ۔

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو سنجے کی آنے والی فلموں میں “سڑک 2″ اور ” کے جی ایف چیپٹر2″ قابل ذکرہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

260