فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نے پہلی بار تحریری فنڈنگ کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اہم اعتراف کے بعد اب اس کیس کو اس سمت مل گئی ہے ۔ دوسری جانب اس کیس کے درخواست گزار اور تحریک انصاف کے بانی رکن بابر ایس اکبر نے کہا ہے کہ ملبہ ایجنٹ پر ڈالا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکہ، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے لیے گئے غیر قانونی فنڈز عمران خان کی مرضی سے لیے گئے۔ الیکشن کمیشناب بھی آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میںتحریک انصاف نے پہلی بار تحریری فنڈنگ کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم اس کا ملبہ ایجنٹ پر ڈالا جارہا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ امریکا میں فنڈ ریزنگ کا تمام کام عمران خان اور تحریک انصاف کی مرضی سے ہوا۔ تحریک انصاف نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے کروڑوں کی غیرقانونی فنڈنگ لی۔خامیوں کے باعث اسکروٹنی کمیٹی کا کام منطقی انجام تک نہیں پہنچ رہا۔ الیکشن کمیشن 2 باراسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرچکا ہے۔ تحریک انصاف غیر قانونی فنڈنگ کی اسکروٹنی پراثرانداز ہو رہی ہے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

29