امیتابھ بچن کو خاتون کی تعریف مہنگی پڑگئی

تصویر: انڈیاٹوڈے

مقبول ترین کوئزشو ” کون بنے گا کروڑپتی” کی میزبانی کرنے والے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کواپنے شو میں ایک خاتون کی تعریف کے اندازپرشدید تنقید کاسامنا کرنا پڑگیا۔

یہ خاتون بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی چیف ماہرمعاشیات گیتا گوپی ناتھ ہیں جنہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کے پسندیدہ لیجنڈری اداکارنے ٹی وی پرانہیں سراہا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے شدید ںاخوش ہوتے ہوئے اداکار کے جملوں کو جنسی تعصبیت سے جوڑدیا ۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے اس شو کی میزبانی کرنے والے امیتابھ بچن شوکے دوران پوچھے جانے والے سوالات کے دوران دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے خود بھی تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

کون بنےگا کروڑپتی شو کے دوران امیتابھ نے شریک خاتون سے گیتا کی تصویردکھاتے ہوئے پوچھا کہ یہ ماہر معاشیات 2019 سے کس آرگنائزیشن کی چیف ہیں؟ ساتھ ہی گیتا کی تصویر اسکرین پرنمودارہوتے ہی انہوں نے تبصرہ کیا ” ان کا اتنا خوبصورت چہرہ کوئی معیشت کےساتھ جوڑ ہی نہیں سکتا”۔

گیتا نے اس ویڈیو کلپ کوٹوئٹرپرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ امیتابھ ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ ترین رہے ہیں اور یہ ان کیلئے بہت خوشی کی بات ہے۔

امیتابھ بچن نے بھی جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں نے شو کے دوران آپ کیلئے جو کہا انتہائی خلوص سے کہا اوراپنے الفاظ پرقائم ہوں ”۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ کی تعریف کے انداز کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے تبصروں میں کہا کہ انہیں خاتون کے لیے اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہیے تھے کیونکہ معیشت کا خوبصورت چہرے سے کوئی تعلق نہیں۔

کولکتہ میں پیدا ہونے والی بھارتی نژاد امریکن ماہرمعاشیات گیتا گوپی ناتھ سال 2019 سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

103