پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 250 روپے جبکہ فی اونس 9 ڈالر گرگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 25 روپے کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 215 روپے سستا ہوکر 97 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 1854 ڈالر پر آگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.29 ڈالر کمی سے 25.43 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

92