وزیراعظم کاپاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کاافتتاح

فوٹو: پی ٹی وی

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت میرٹ کے نظام پر قائم ہے،جدید نطام سے میڈیکل کالجز کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آن لائن نظام قائم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ایم سی آن لائن نظام کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے، کے پی میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے دی گئی ہے، پنجاب میں سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے دی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

113