رمضان المبارک میں دیکھے جانے والے ڈرامے

یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والے پاکستانی ڈراموں کی پہلی قسط کو شائقین نے بہت پسند کیا۔

ہم ٹی وی پر یکم رمضان سے شروع ہونے والے ڈرامے ’چپکے چپکے‘میں اداکارہ عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں میرا سیٹھی ، اسما عباس ، علی سفینا ، ارسلان نصیر اور ایمن سلیم شامل ہیں۔

ڈرامے میں شائقین کو نہ صرف رومانس بلکہ مزاح بھی موجود ہے، ڈرامے کے ہدایتکار دانش نواز ہیں جبکہ ڈرامہ کی تحریر معروف ڈرامہ سنو چندہ کی مصنف صائمہ اکرم چوہدری کی ہے۔

ڈرامہ تانا بانا میں گلوکارعلی ظفر کے بھائی دانیال ظفر ایکٹنگ ڈیبیو کررہے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں دانیال ظفر اور علیزے شاہ سمیت کومل رضوی ، جویریہ عباسی ، عامر قریشی ، اصمت اور حسن نعمان شامل ہیں ۔

یہ ڈرامہ بھی رومانس اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں دانیال ظفر، جویریہ عباسی کے بیٹے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

اس ڈرامے کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔

اداکارہ مدیحہ امام اور وہاج علی رمضان کے دوران ڈرامہ عشق جلیبی میں نظر آررہے ہیں۔

وجاہت حسین کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کہانی ثمینہ اکرم چوہدری نے تحریر کی ہے جس کی پیشکش عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی دے رہے ہیں۔

مدیحہ امام ان دنوں علی رحمان اور سید جبران کے ساتھ ڈرامہ سیریل سفر تمام ہوا میں دکھائی دے رہی ہیں۔

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل کرولوش عثمان یکم رمضان سے اردو میں پاکستانی ناظرین کیلئے جیو انٹرٹینمنٹ نشر کیا جارہا ہے ۔

کرولوش عثمان کا پہلا سیزن مجموعی طور پر 51 اقساط پر مشتمل ہے ۔

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گزشتہ سال رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشرکیا جا رہا ہے اس وقت ڈرامہ کا تیسرا سیزن چل رہا ہے۔

چونکہ اب رمضان نشریات کی وجہ سے ڈرامہ کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈرامہ پورے رمضان شام 7 بجھ کر 45 منٹ پر  نشر کیا جارہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

104