مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 18.89فیصد تک پہنچ گئی

فوٹو: آن لائن

رمضان المبارک کے آغاز میں ہی مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 18.89 فیصد تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے بھر میں ٹماٹر، آلو، چکن، گھی سمیت 16 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ لہسن اور دالوں سمیت 11 مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جبک 24 کے نرخ مستحکم رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کیلے 16 روپے مہنگے ہوکر 120 روپے فی درجن، آلو 3 روپے مہنگے ہوکر 56 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 7روپے بڑھ کر 55 روپے فی کلو رہی۔

اسکے علاوہ ٹیلی فون کال بھی ساڑھے 15 فیصد مہنگی ہوگئی جس کے چارجز ایک روپے 79 پیسے تک پہنچ گئے۔

سستی ہونے والی اشیاء میں لہسن 7 روپے کمی کے ساتھ 177 روپے فی کلو، دال چنا 4 روپے سستی ہوکر 148 روپے فی کلو اور دال ماش کے نرخ 4 روپے کم ہوکر 260 روپے کلو، دال مونگ کی قیمت 5روپے کم ہوکر 229 روپے کلو اور دال مسور کے دام 2 روپے 70 پیسے گر کر 154 روپے فی کلو رہے۔

اس دوران ایل پی جی سلینڈر 17 روپے سستا ہو کر 1365 روپے کا ہوگیا۔

مختلف شہروں میں چینی 85 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوئی۔ لاہور میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے میں جبکہ راولپنڈی میں 105 روپے فی کلو رہی۔ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں ریٹ 100 روپے تک رہا۔

کراچی میں دہی بھی سب سے مہنگا 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ مختلف شہروں میں دودھ کے دام 130 روپے جبکہ زندہ برائلر چکن 242 سے 320 روپے کلو میں فروخت ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

173