سیدہ طوبیٰ عامر کی پہلی بار اپنے والد کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اداکارہ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کی پہلی بار اپنے والد کے ساتھ تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

طوبیٰ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Aamir (@syedatubaaamir)

پوسٹ کردہ تصویر میں سیدہ طوبیٰ عامر اور اُن کے والد کے ساتھ اُن کے پالتو طوطے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

طوبیٰ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارا ماسکو سلطان (طوطا)، میری اور پاپا کی تصویر خراب کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے لکھا کہ ’تصویر دیکھنے کے بعد ماشاءاللّہ لازمی کہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی سابقہ اہلیہ بُشریٰ عامر تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

302