ملک کے موجودہ حالات،وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

فائل فوٹو

ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا خطاب پی ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم ملک بھر میں امن و امان سے متعلق بنتی موجودہ صورت حال پر حکومتی فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے، عمران خان اپنے خطاب میں عوام کو قومی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم کے زرصدارت اسلام آباد میں 3 اہم اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں ملکی امان و امان کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وفاق وزرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

100