جارج فلوئیڈ کی ہلاکت، سفید فام امریکی پولیس آفیسر ڈیرک شوون مجرم قرار

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس کے ایک سابق پولیس آفیسر ڈیرک شوون کو بارہ رکنی جیوری نے جارج فلوئیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔  قتل سمیت تینوں الزمات میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سفید فام سابق پولیس آفیسر ڈیرک شوون کو جو ضمانت پر رہا تھے فیصلے سنائے جانے کے بعد ہتھکڑی لگا کر حراست میں لے لیا گیا۔

جیوری کے فیصلے کے اعلان کے فوری بعد جارج فلوئیڈ کے حامی عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کرنے لگے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 25 مئی کو منی ایپلس میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

جارج فلوئیڈ کی ہلاکت نے کئی دہائیوں بعد امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ ایک گراسری سٹور پر جارج فلوئیڈ نے دو دفعہ 20 ڈالر کے جعلی بل کے ذریعے خریداری کرنے کی کوشش کی۔

جارج فلوئیڈ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار نے انہیں زمین پر لیٹا کر ان کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

 ڈیرک شوون ایک سیاہ فام شخص کو اپنے گھٹنے تلے دبا کر ہلاک کرنے سے قبل بھی طاقت کے بہیمانہ استعمال کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

 جارج فلائیڈ کے مقدمہ قتل کے فیصلے سے پہلے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے۔ منی ایپلس شہر میں تین ہزار نیشنل گارڈ طلب کر لیے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37