بے ضابطگی میں ملوث پیٹرولیم ڈویژن کے دو افسر ملازمت سے برخاست

مبینہ طور پر بے ضابطگی میں ملوث  پیٹرولیم ڈویژن کے دو افسران کو سروس سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابقڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کے 2 افسران بے ضابطگی کے مرتکب پائے گئے، دونوں افسران کو سروس سے برخاست کر دیا گیا۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر راج کمار نے 3 آئل ٹرمینلز کو جعلی لائسنس جاری کیے.

ترجمان کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوز محمد مبین احمد نے 13 آئل ٹرمینلز کو لائسنس جاری کیے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ کو جعلی لائسنس دینے کا مرتکب ٹھہراجبکہ سائٹ زیر تعمیر تھی۔

 

ترجمان کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن پبلک سیفٹی اور ضابطہ قانون پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ایسے تمام عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15