صبورعلی اپنی منگنی پرکیوں روئیں؟علی انصاری نے بتادیا

تصویر: علی انصاری/انسٹاگرام

اداکارہ صبورعلی کی بات پکی کے موقع پران کی روتے ہوئے ایک تصویرمداحوں کے دل پگھلارہی ہے، منگیترعلی انصاری کا کہنا ہے کہ یہ تصویرہزار الفاظ سے زیادہ اہم ہے۔

انسٹاگرام پرعلی نے رسم کے وقت کھینچی گئی تصویرشیئرکی جس میں وہ چہرہ نیچے کیے رورہی ہیں اور علی سجل کو ٹشو پکڑارہے ہیں لیکن خود ان کے چہرے پر بھی دکھ واضح ہے۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا ”یہ تصویرایک ہزار الفاظ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ، صبور کے چہرے پرگرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی کمی کتنا محسوس کررہی ہے اور دل کی گہرائیوں سے میں اپنے والد کویاد کر رہا تھا”۔

علی نے مزید کہا ” جتنی ہماری خواہش تھی کہ وہ ہماری خوشیوں کا حصہ بنیں ، ہم دونوں جانتے تھے کہ وہ بہترجگہ پرہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی برکتیں نیچے بھیج رہے ہیں ”۔

اداکار نے پیغام دیا کہ اپنے پیاروں کو عزت، اہمیت دیں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔

اس سے قبل صبور اور علی نے انسٹاگرام پر نجی تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں صبورنے لکھا ‘ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ‘ ، جبکہ علی انصاری کا کہنا تھا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔

صبوراور علی نے زندگی کے اس اہم موقع پرلباس کے انتخاب میں مایوس نہیں کیا، صبورنے ٹی پنک ڈریس جبکہ علی نے سفید چکن کاری کرتے کا انتخاب کیا تھا۔

سارہ خان،کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، نیلم منیرخان، حرامانی، صحیفہ جبار خٹک ، فلک شبیر، کبریٰ خان ، زویا ناصرسمیت دیگر شوبزساتھیوں نے صبور اورعلی کو مبارکباد دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

364