دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد15کروڑ83لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 83 لاکھ 27ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 96 ہزار 835 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 57لاکھ 78ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار چھ  تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 42 ہزار 398افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 227 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 48 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 992 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانیہ میں 44 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار603 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

33