پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو نہیں کھلایا جا رہا جبکہ اُن کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج پروویڈینس میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے فلیچر اور کرس گیل نے کھیل کا آغاز کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے میچ کی پہلی گیند محمد حفیظ نے کروائی۔

اب تک ویسٹ انڈیز نے کسی نقصان کے بغیر 15 رنز بنا لیے ہیں۔

اب سے کچھ دیر قبل تک بارش کی وجہ سے گراؤنڈ کور تھا اور بارش رکنے کے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر 15 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

’مسئلہ پولارڈ کے بلے میں نہیں تھا'

بے خوف کرکٹ بمقابلہ ’واقعی بے خوف کرکٹ‘

کرکٹ کا جادوگر جس کی بڑی بڑی آنکھیں دیکھ کر بیٹسمین ’خوفزدہ‘ ہو جاتے تھے

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دے دی تھی چنانچہ پاکستان کو اس سیریز میں اب تک برتری حاصل ہے۔

آج کے روز ہونے والی بارش کی وجہ سے پچ میں نمی کا تناسب زیادہ ہے چنانچہ ماہرین کے مطابق ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے لیے فتح کے زیادہ امکانات ہیں۔

تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ ویسٹ انڈیز اس فیصلے کو اپنے حق میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو نہیں کھلایا جا رہا جبکہ اُن کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

69