عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی قرار

image

وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ 1992 کا ورلڈکپ جیتنے اور کھیلوں میں انکی خدمات پر دیا گیا ہے، جس پر انہیں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی قرار دیا گیا۔

عمران خان کو اسپورٹس پرسنلٹی قرار دینے کا اعلان ڈیپ ڈائیو دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔

اس سے قبل سال 2019 میں وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 500 موثر اور کامیاب ترین مسلمانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب رائل اسلامک سینٹر کے چئیرمین عبداللہ شیفلر نے کہا کہ اگر مجھے اس ایوارڈ کے ونر کو 1992 میں نامزد کرنے کیلئے کہا جاتا تو میرا انتحاب تب بھی عمران خان ہوتے کیونکہ انہوں نے جس طرح پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا وہ کافی متاثر کن تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ خدمت خلق میں خدمات سرانجام دینے کے اعتبار سے بھی چیمپئن ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.