آئندہ سال جج اخراجات میں اضافہ متوقع، وزارت مذہبی امور

image

وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ آئندہ سال حج اخراجات میں کرونا پابندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزارت مذہبی امور حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کی فہرست سے ابھی تک نہیں نکالا ہے تاہم جلد پیشرفت کا امکان ہے۔

منگل کو سینیٹرعبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ پاکستان ابھی تک سعودی عرب کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے جبکہ بھارت اور انڈونیشیا کو بھی سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستانی عازمین عمرے کیلئے جا سکتے ہیں لیکن انھیں 5 دن کورنٹائن ہونا ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ سال حج ہوگا لیکن سعودی عرب نے کہا ہے کہ 6 سے 12 لاکھ حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کرونا پابندیوں کی وجہ سے اس دفعہ حج اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت کے حکام نے بتایا کہ سال2020  میں 60 ہزار، 2019 میں 24 لاکھ حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ چینی ویکسین قبول کرلیں گے تاہم پاکستانیوں کو امریکی یا یورپی ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانا ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.