کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کیلئے انوکھا پروٹوکول

image

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی ان دنوں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے، گو اس جوڑی نے تاحال تسلیم ہی نہیں کیا کہ وہ شادی کربھی رہے ہیں یا نہیں لیکن لگتا ہے کہ مبھارتی میڈیا ایسا کروا کرہی چھوڑے گا۔

اس غیرمصدقہ شادی کی خب انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔ مقام، ڈیزائنر سے لے کر مہمانوں کی فہرست تک، شادی کا جوڑا اور خفیہ رکھنے کیلئے اقدامات تک جیسی خبریں شائع کرنے والا بھارتی میڈیا 24 گھنٹے اس کام پر مامور ہے جہاں آپ بس سوچیں اور خبر حاضرہے۔

امکان ظاہرکیا جارہا ہے ہے کہ کترینہ اوروکی نے شادی کے مقام کیلئے سوائی مادھو پورمیں واقع سکس سینس فورٹ باوارہ نامی ریزورٹ کا انتخاب کیا ہے جو اصل میں راجستھان کے شاہی خاندان کی ملکیت تھا۔ ریزورٹ میں دو مندر اور ایک محل شامل ہے۔

اس شادی کی افواہیں 27 اکتوبر سے بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ کھوج بھی لگائی ہے کہ بالی ووڈ کی تقریبا تمام ہیروئنز کی پہلی پسند فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی ہی کرینہ کے اس یادگاردن پران کیلئے عروسی لباس تیار کریں گے جو دپیکا پڈوکون، ودیا بالن، انوشکا شرما اوردیگر بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے ملبوسات تیارکرچکے ہیں۔

اگرچہ دونوں نے کسی بھی خبرکی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ان کے پرستار متجسس ہیں کہ دونون نے ابھی تک افواہوں کی تردید بھی کیوں نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش مہمانوں کی فہرست کے مطابق کرن جوہر،علی عباس ظفر، کبیرخان اورمنی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور نتاشا دلال سمیت دیگر معروف شخصیات کو اسں “خفیہ” شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والوں کو پنڈال میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ “نو فون”پالیسی اس سے قبل سال 2018 میں دپیکا اور رنبیر کی شادی کے موقع پر بھی سامنے آئی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہمانوں کو ایک “خفیہ آئی ڈی ” الاٹ کی جائے گی اور جن کے پاس کوڈ نہیں ہے انہیں کسی بھی طور پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اطلاعات درست ہیں یا نہیں ۔ لیکن بھارتی میڈیا ” بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ” والی مثل پرپورا اتر رہا ہے۔

بہت سی معروف شخصیات تو اب اس تشویش میں بھی مبتلا ہیں کہ اب تک انہیں دعوت نامہ موصول کیوں نہیں ہوا، جیسے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سلمان خان کی بہن اورکترینہ کی قریبی دوست ارپتا کا کہنا تھا کہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

وکی کوشال نے 2015 میں فلم مسان سے ڈیبیوکیا تھا اور اب تک سنجو، رازی، اڑی سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔اداکار کو آخری بار فلم ‘سردار ادھم ‘ میں دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب کترینہ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘سوریا ونشی ‘ ہے جس میں ان کے مقابل اکشے کمارہیں ۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.