کیا افریقی براڈکاسڑز پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے پاکستان آئیں گے؟

image

کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افریقی عملے کے سفری خدشات کو دور کردیا۔ افریقی براڈ کاسٹرز 3 ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کےلیےپاکستان آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے دو روز قبل کوویڈ-19 کی موجودہ صورتحال اور سفری پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے افریقی کریو کو پاکستان لانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔افریقی ممالک اس وقت اومی کرون وائرس کے باعث سفری پابندیوں کا شکار ہیں۔

افریقی براڈ کاسٹرز کی ٹیم دبئی سے براستہ کراچی پہنچے گی جہاں انہیں روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیں گےجبکہ کراچی پہنچنے کےبعد انہیں 3 روز قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ براڈ کاسٹ ٹیم رواں ماہ 9 اور 10 دسمبر کے درمیان کراچی پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.