امیتابھ بچن نے چھوٹے پردے پر کام کرنے کی اصل وجہ بتادی

image

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ایک بیان میں چھوٹے پردے پر کام کرنے کی اصل وجہ سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

حال ہی میں امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے شو کی 1000 اقساط مکمل ہوئی ہیں اور اس موقع پر اداکار نے اپنے ان 21 سالوں سے جاری اس سفر کے متعلق بتایا ہے۔

اس شو کی 1000ویں قسط پر کے پریمئر میں دیکھا گیا ہے کہ امیتابھ بچن جذباتی ہوجاتے ہیں اور بتاتے ہیں اس پروگرام کی میزبانی کا فیصلہ فلموں میں کام نا ملنے کی وجہ سے کیا تھا۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب مجھے یہ پروگرام ہوسٹ کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تو لوگوں نے کہا تھا کہ بڑے پردے سے چھوٹے پردے پر جانا آپ کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

لیکن اس وقت میری کچھ معاشی ضروریات تھیں اور فلموں میں کام بھی نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے اس پروگرام کی میزبانی کا بیڑا اٹھایا ۔

خیال رہے کہ بھارت میں سب سے پسند کیا جانے والا شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گزشتہ 21 سالوں سے نشر کیا جارہا ہے جس میں اس کے 13 سیزن اور 1000 اقساط مکمل ہوچکی ہیں۔

ان 13 سیزن میں سے 12 سیزنز کی میزبانی بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کی ہے جبکہ 2007 میں نشر کیا جانے والا سیزن بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے ہوسٹ کیا تھا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.