ضمنی مالياتی بل پراپوزيشن کی تراميم مسترد

image

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر تحریک کے حق ميں150ووٹ آئے جبکہ مخالفت ميں 168ووٹ پڑنے پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد ہوگئیں۔

اس سے قبل وزیراعظم کی ایون میں آمد پر اپوزیشن اراکین نے شدید نعرے بازی کی جبکہ حکومتی اراکین نے ڈيسک بجا کر وزيراعظم کا استقبال کیا۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب کو موت کے منہ میں دھکیل کر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہيں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو انہی اقدامات کے باعث شکست ہوئی ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد  خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ يہ نہ بتائيں کونسی چيزيں مہنگی ہونگی،يہ بتائيں سستا کيا ہوگا، آپ کے ريونيو ميں کمی آگئی يا اخراجات بڑھ گئے۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا يہ ٹيکس کاطوفان نہيں صرف ڈاکومنٹيشن ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ واویلا مچار ہے ہیں کہ غریب تباہ ہوگیا حالانکہ ڈبل روٹی اور دودھ سے بھی ٹيکس ختم کرديا جبکہ بیکری اشیاء، دودھ، سولرپینلز اور لیپ ٹاپ پرٹیکس نہیں لگا رہے۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران زبانی رائے شماری کو چیلنج کر دیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن داوڑ کی بات سنی ان سنی کردی۔

اس وقت قومی اسمبلی کی اجلاس میں ضمنی مالياتی بل کی شق وارمنظوری جاری ہے، حکومت کے پاس ایوان میں اس وقت18ارکان کی اکثریت موجود ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.