لاہور: مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

image

لاہورمیں مرغی کا گوشت 5 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 262 روپے سے بڑھ کر 267 روپے کلو ہو گئی ہے۔

تاہم ایک درجن انڈوں کی قیمت 164 روپے 4 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سال 2022 کے پہلے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات (ایس پی آئی) کے مطابق آلو 5.23 فیصد، چکن 4.45 فیصد، کیلے 2.56 فیصد اور پیاز سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی 8 روپے 96 پیسے ، دال مسور 3 روپے 23 پیسے ، دال مونگ 1 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 62 پیسے اضافے کے بعد 92 روپے 74 پیسے فی کلو ہوگئی۔

علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 25 ایشاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سات ایشیاء کی قیمتوں میں کنی آئی اور 19 ایشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم  رہی، کم آمدنی رکھنے والا غریب طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 21.38 فیصد رہی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.