انڈر19 ورلڈکپ:پاکستان کا زمبابوے کو 316رنز کا ہدف

image

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں زمبابوے کو 316 رنز کا ہدف دیدیا۔

ڈیاگو مارٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 315 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان حسیب اللہ خان نے 135 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ عرفان خان نے بھی 75 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر محمد شہزاد 5، عبدالفصیح 27، کپتان قاسم اکرم 20 جبکہ ذیشان ضمیر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے مگینی دوبے اور ایلکس فلاؤ نے باالترتیب 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ 20 جنوری کو افغانستان جبکہ 22 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہی ہے، اس لیے ایونٹ میں کیویز کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.