وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے

image

لاہور: سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے۔

سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اپنی کوچنگ کے 2 سال میں محمد حسنین کے ایکشن کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا اور میرے خیال میں ہمیں اس کوچ کو کہنا چاہیے کہ محمد حسنین کا ایکشن ٹھیک کرنے میں مدد کرے جنہوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، جس کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔ سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا  لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز بعد جاری کی جائے گی۔

کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کرنے والے 21 سالہ محمد حسنین  نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔

محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے 5 میچز کھیلے اور 7 وکٹیں حاصل کیں، وہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں 3 وکٹ میڈن ڈیبیو اوور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.