مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی سیکیورٹی اہلکار کی خودکشی

image

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض بھارتی سیکیورٹی اہلکار کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی فوجی اہلکار کی شناخت بھرت کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

بھرت کمار کا تعلق بھارتی نیم فوجی سیکیورٹی فورس سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 43ویں بٹالین سے ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھبرت کمار نے سری نگر کے آر ٹی سی کویڈ سینٹر میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے۔

مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجی اور پیرا سیکیورٹی فورسز کے اہلکار انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے اب تک صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے 530 افراد نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اقدام خودکشی اور اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔

بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2021 کے دوران اب تک بھارتی مسلح افواج کے 787 اہلکاروں نے خود کشی کی ہے جن میں سے 591 کا تعلق بھارتی فوج سے تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے 160 اور بحریہ کے 36 اہلکاروں نے بھی اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

بھارتی فوجیوں میں کودکشیوں کے بڑھتے رجحان کی وجہ فوجیوں سے غیر اخلاقی احکامات پر عمل، افسران کے غیر انسانی سلوک، غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور چھٹیاں نہ ملنا بتائی جاتی ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.