لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، مقدمہ درج

image

Your browser does not support the video tag.لاہور انارکلی دھماکے کی ابتدائی تفتيش رپورٹ کے مطابق دوپہر ايک بج کر 40 منٹ پر ہونيوالے دھماکے سے چند منٹ پہلے شلوار قيمض میں ملبوس ايک شخص جائے وقوعہ پر مشکوک بيگ چھوڑ کرگيا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق مشکوک شخص کی عمر20 سے25 سال ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکا انارکلی بازار میں نجی بینک کے قریب ہوا جس سے 8موٹرسائیکليں اورایک عمارت متاثر ہوئی۔

صوبائی وزيرصحت ياسمين راشد کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہيں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جاں بحق افراد میں 30 سالہ رمضان اور 9سالہ ابصار شامل ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقيقات ميں پتہ چلا ہے کہ دھماکا پلانٹڈ ڈيوائس کے ذريعے کياگيا، دھماکا ایک بج کر 40 منٹ پر ہوا، 4 منٹ بعد مدد کی پہلی کال آئی جبکہ ایک بج کر 44 منٹ پر ريسپانس کياگيا۔

دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ميں ايس ايچ او عابد بيگ کی مدعيت ميں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کيا گيا۔

ڈی آئی جی آپريشنز ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کنڑول لگ رہا ہے اور شبہ ہے دھماکا موٹر سائيکل ميں لگی ڈيوائس سے کيا گيا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے تصدیق کی ہے کہ ایک نامعلوم شخص دھماکے کی جگہ پر ایک سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد رکھ کر گیا تھا، لیکن وہ کس جگہ رکھ کر گیا اسکی فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

لاہوردھماکے میں ملوث دہشت گردتنظیم کب کہاں اور کس نےبنائی؟لاہور دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی،وزیرداخلہوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں ریڈ الرٹ جاری اور دہشتگردی کا خطرہ موجود تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں پشاور،کراچی اور اسلام آباد میں بھی ٹھریٹ موجود ہیں، کوشش ہے کہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی امن واستحکام خراب کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، لاہور دھماکے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تفصیلات لیکر جلد میڈیا کو آگاہ کروں گا۔

وزيراعظم عمران خان اور اپوزيشن رہنماؤں نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے، وزيراعظم نے متعلقہ حکام کو زخميوں کو بہترين طبی سہوليات فراہم کرنے کی ہدايت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئیدھماکے سے قبل ایک شخص موٹرسائیکل پارک کرکےگیا، عینی شاہدنائب صدر ن لیگ مريم نواز نے پُرہجوم علاقے ميں دہشت گردی کو افسوسناک اورتشويشناک قرارديا، سابق صدر آصف زرداری نے دہشت گردوں کوقانون کی گرفت ميں لانے کا مطالبہ کيا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگايا کہ حکومت شہريوں کوتحفظ فراہم کرنے ميں ناکام ہوگئی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.