دھماکے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹرز لاہور آنے کیلئے تیار ہیں، پی سی بی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اوردھماکے کے باوجود  وہ لاہور جانے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.