لاہور کے علاقے بلوکی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رائیونڈ سے آنے والے مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔