اسٹرنگز چھوڑنے کےبعدبلال مقصودکا پہلا سولوگاناریلیز

image

مقبول ترین میوزک بینڈ اسٹرنز چھوڑنے والے بلال مقصود نے اپنا پہلا سنگل گانا’ نیانیا’ ریلیزکیا جسے بے حد پسند کیاجارہا ہے۔

سال 1988 میں اسٹرنگزکی بنیاد رکھنے والے بلال نے تقریباً 34 سال بعد اپنا سولو گانا ریلیزکیا ہے۔

انسٹاپوسٹ میں گلوکار نے اپنا نیا گانا مداحوں کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ، میں اپنے حیرت انگیز سننے والوں کےبغیر کچھ بھی نہیں ہوں، یہ ایک نئی زندگی ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ آپ سب میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں’۔

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

اس گانے کے بول بلال اوران کے والد انورمقصود نے مل کر لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن بلال کی اپنی ہے۔

گانے کی میوزک ویڈیو ترکی میں شوٹ کی گئی ہے جسے مرتضیٰ چوہدری نے ڈائریکٹ کیا ہے، صارفین نے گانے کو سراہتے ہوئے اپنے تبصروں میں ویڈیو کو بھی ‘پرفیکٹ ‘ قراردیا۔

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے 33 سال بعد راہیں جداکرلیں

پاکستانی میوزک انڈسٹری پر ایک عرصہ راج کرنے والے والے شہرہ آفاق بینڈ اسٹرنگز کا سفر مارچ 2021 میں اپنے اختتام کو پہنچا تھا، بینڈ کے گٹارسٹ بلال مقصود نے یہ خبرمداحوں کو دیتے ہوئے انسٹاپوسٹ میں فیصل کپاڈیہ کے لیے لکھا تھا کہ ، ’33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔۔۔ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیا ہے مگر ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہو گیا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا’

بلال مقصود اورفیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگردوساتھیوں کریم بوائے اورکریم وزیرعلی کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈزکو تشکیل دیا تھا مگربعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔

اسٹرنگزنے اپنے 30 سال مکمل ہونے پر نئی البم ’30‘ کے ساتھ دوبارہ واپسی کی تھی ، بینڈ نے33 سال میں 5 البم ریلیزکیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.